مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل اسماعیل قاآنی نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے نام ایک پیغام میں اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں حماس کے سینئر عہدیدار صالح العاروری کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن مزاحمتی رہنماؤں کو قتل کرکے غزہ اور مغربی کنارے میں اپنی شرمناک شکست چھپانا چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ صالح العاروری منگل کے دن بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے دحیہ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید کئے گئے تھے۔ وہ حماس کے سیاسی بیورو کے اعلیٰ عہدیدار ہونے کے ساتھ عسکری امور میں گہری شناخت کے لیے جانے جاتے تھے اور اس سے قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں حماس گروپ کی سربراہی کر چکے تھے۔
آپ کا تبصرہ