3 جنوری، 2024، 7:17 PM

ایران میں کل عام سوگ کا اعلان/ سپاہ پاسداران کے کمانڈر کی شہادت کی تردید

ایران میں کل عام سوگ کا اعلان/ سپاہ پاسداران کے کمانڈر کی شہادت کی تردید

کرمان میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ایرانی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کل بروز جمعرات پورے ملک میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر انکی قبر کے نزدیک دو بم دھماکوں میں 103 افراد شہید اور 188 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، آج ایران کے مقامی وقت کے مطابق 14:50 اور 15:17 پر دو دہشت گرد دھماکے ہوئے پہلا دھماکہ شہید قاسم سلیمانی کے مزار سے 700 میٹر کے فاصلے پر ہوا اور دوسرا دھماکہ مزار سے ایک کلومیٹر دور اور زائرین کے راستے اور چوکیوں کے باہر ہوا، ہونے والے دہشتگرانہ دھماکوں میں اب تک 103 افراد شہید اور 188 زخمی ہوئے ہیں۔

دہشت گردانہ حملے کے بعد ایرانی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کل کے دن پورے ملک میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بعض اسرائیلی سائٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ ان دھماکوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ایک سینئر کمانڈر شہید ہوا ہے۔

تاہم اسرائیلی سائٹس کی یہ خبر جھوٹی تھی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا کوئی بھی سینئر کمانڈر دھماکوں کی جگہ کے قریب موجود نہیں تھا۔

News ID 1921030

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha