29 دسمبر، 2023، 7:49 PM

فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی بربریت کے خاتمے کا وقت آگیا ہے، کیوبا

فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی بربریت کے خاتمے کا وقت آگیا ہے، کیوبا

کیوبا کے صدر نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کو انسانیت کی تذلیل اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ غاصب رجیم کی بربریت کا خاتمہ ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی بربریت کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اس مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے اپنے پیغام کے ساتھ صیہونی رجیم کے فضائی حملوں کے بعد غزہ کی پٹی میں ہونے والی تباہی کی تصویریں منسلک کیں۔

کیوبا کے صدر نے اپنے پیغام میں غزہ میں جاری اسرائیلی جرائم کو انسانیت کی توہین اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

 کونیل نے لکھا کہ دہشت گرد ریاست اسرائیل غزہ میں جو نسل کشی کر رہی ہے وہ پوری انسانیت کی توہین ہے۔ اس رجیم کو کب وحشیانہ قتل عام کی چھوٹ ملتی رہے گی؟

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کیوبا نے کئی بار فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے۔

News ID 1920919

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha