14 دسمبر، 2023، 11:32 PM

پاکستان میں جمادی الثانی 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا

پاکستان میں جمادی الثانی 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا

پاکستانی وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے جمادی الثانی 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین عبد الخبیر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس دیگر شہروں کوئٹہ، لاہور، کراچی اور پشاور میں ہوئے۔

چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کا متفقہ فیصلہ کیا اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ یکم جمادی الثانی 15 دسمبر بروز جمعے کو ہوگی۔

اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے بھی چاند نظر آنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

News ID 1920594

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha