مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان عالمی پناہ گزین فورم کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، جنیوا میں امیر عبداللہیان مقامی اور بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ جنیوا میں عالمی رہنماؤں سے غزہ میں جاری بربریت پر بھی گفتگو کریں گے۔
یاد رہے سوئٹزرلینڈ اور یو این ایچ سی آر کی مشترکہ میزبانی میں پناہ گزین فورم کا اجلاس 13 سے 15 دسمبر 2023 تک جنیوا میں منعقد ہوگا۔
آپ کا تبصرہ