6 دسمبر، 2023، 10:26 AM

حماس کے خلاف شکست کی صورت میں خطے میں رہنا ہمارے لئے محال ہوجائے گا، گیلانت

حماس کے خلاف شکست کی صورت میں خطے میں رہنا ہمارے لئے محال ہوجائے گا، گیلانت

صہیونی وزیرجنگ نے کہا ہے کہ حماس کی مکمل نابودی اور تمام صہیونی یرغمالیوں کی غیرمشروط رہائی تک جنگ روکنا محال ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عبرانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے انتہاپسند وزیرجنگ یوا گیلانت نے کہا ہے کہ حماس کی مکمل نابودی اور تمام صہیونی یرغمالیوں کی غیرمشروط رہائی تک جنگ روکنا محال ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے خلاف جنگ میں شکست کی صورت میں ہمارے لئے خطے میں مزید قیام کرنا ناممکن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے خلاف حملے کسی بھی صورت میں نہیں روکے جائیں گے۔ یہ جنگ اسرائیل کے مستقبل کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے جوانوں کے ساتھ تن بہ تن لڑائی شروع ہوگئی ہے۔

صہیونی عہدیدار نے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک 20 ہزار سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

News ID 1920391

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha