4 دسمبر، 2023، 7:43 AM

22 سال بعد کیوبا کے صدر سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

22 سال بعد کیوبا کے صدر سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

کیوبا کے صدر میگل دیاز کینل ایرانی ہم منصب آیت اللہ رئیسی کی دعوت پر آج علی الصبح اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کیوبا کے صدر میگل دیاز کینل ایرانی ہم منصب آیت اللہ رئیسی کی دعوت پر آج علی الصبح اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔

مہر آباد ایئرپورٹ پر ایرانی وزیر صحت بہرام عین اللہی نے کیوبا کے صدر کا استقبال کیا۔

یاد رہے 22 سال پہلے آنجہانی صدر فیڈل کاسترو کے بعد کیوبا کے کسی سربراہ مملکت کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔

صدر رئیسی آج صبح مہمان صدر کا رسمی طور پر سعد آباد کے محل میں استقبال کریں گے۔

استقبالی تقریب کے بعد دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات اور مختلف وفود کی سطحی پر مذاکرات ہوں گے۔

اس دوران مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ جبکہ آخر میں دونوں صدور مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

مہمان صدر اپنے دورے کے دوران صدر رئیسی کے علاوہ دیگر اعلی شخصیات سے ملاقات کریں گے اور دونوں ملکوں کی مشترکہ مصنوعات کی نمائش کا بھی دورہ کریں گے۔

News ID 1920345

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha