مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جس عمارت میں آگ لگی وہاں تارکین وطن رہائش پذیر تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو ٹیم نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ عمارت کو خالی کروا کر درجن سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے تارکین وطن کی شناخت کا کام جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ