18 نومبر، 2023، 6:46 PM

غاصب صیہونی فوج غزہ میں مزاحمتی فورسز کے نشانے پر

غاصب صیہونی فوج غزہ میں مزاحمتی فورسز کے نشانے پر

المیادین نیوز چینل کے نمائندے نے صیہونی فوج غزہ کی پٹی میں مزاحمتی فورسز کی جنگی طاقت اور فوجی صلاحیت دیکھ کر مبہوت رہ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں المیادین کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے: بیت حانون میں مزاحمتی فورسز اور قابض عناصر کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ یہ علاقہ فریقین کے درمیان براہ راست تصادم کا میدان بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مزاحمتی فورسز بیت حانون میں بڑی تعداد میں جارحیت پسندوں کو گھات لگا کر ٹھکانے لگانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ جب کہ صہیونی فوج مزاحمت کے خاص طور پر شمال مغربی حصے میں فوجی سازوسامان کو دیکھ کر مبہوت رہ گئی ہے۔

المیادین کے نمائندے نے کہا: مزاحمتی فورسز نہ صرف شہروں کے قلب میں موجود ہیں بلکہ وہ سرحدوں کے قریب اور غاصب صہیونی فوج کے اجتماعات کے مرکز میں بھی موجود ہیں۔

اب سے ایک گھنٹہ قبل فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کی عسکری شاخ قدس بٹالین نے اطلاع دی تھی کہ غزہ کے جنوب مغرب میں الصبرہ اور تل الھوی کے علاقوں میں آج صبح ہونے والی جھڑپوں میں سات فوجی گاڑیوں اور کئی پرسونل کیرئیرز کو تباہ کر دیا گیا۔

قدس بٹالین کے جوانوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ بیت حانون اور بیت لاہیا کے مغرب میں قابض فوج کے ساتھ جمعے کی شب لڑائی کے دوران ٹینڈم اور آر پی جی راکٹوں سے صہیونی فوج کے دو ٹینک اور ایک فوجی بلڈوزر کو تباہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

News ID 1920057

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha