8 نومبر، 2023، 12:46 PM

صدر رئیسی وسطی ایشیا کے دورے پر روانہ ہوگئے

صدر رئیسی وسطی ایشیا کے دورے پر روانہ ہوگئے

صدر رئیسی دوشنبے اور تاشقند میں تاجک اور ازبک حکام سے ملاقات کریں گے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی وسطی ایشیائی ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر رئیسی دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کریں گے اور تاجک حکام کے ساتھ باہمی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کریں گے۔

صدراتی عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر رئیسی کا تاجکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ صدر رئیسی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے دو سال پہلے دوشنبے کا دورہ کرچکے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا جدید دور شروع ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق مطابق دونوں ممالک کے صدور کی دو طرفہ ملاقات اس سفر کا حصہ ہے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے وفود بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے رہنما تاجکستان اور ایران کے چیمبر آف کامرس کے اجلاس برائے سرمایہ کاری کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

News ID 1919881

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha