23 اکتوبر، 2023، 9:57 PM

ایشیا اور اوقیانوس کے خبررساں اداروں کی مجلس عاملہ کا غزہ میں صحافیوں کو درپیش خطرات پر اظہار تشویش

ایشیا اور اوقیانوس کے خبررساں اداروں کی مجلس عاملہ کا غزہ میں صحافیوں کو درپیش خطرات پر اظہار تشویش

ترکی میں ہونے والے تنظیم کے چار روزہ اجلاس میں مجلس عاملہ نے غزہ میں صحافیوں کو صہیونی حکومت کی جانب سے درپیش خطرات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اناتولی کے حوالے سے کہا ہے کہ ایشیا اور اوقیانوس سے تعلق رکھنے والے خبررساں اداروں کی تنظیم کا اجلاس ترکی کے شہر استنبول میں ہوا۔ چارہ روزہ اجلاس میں صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں صحافتی ذمہ داریاں انجام دینے والے صحافیوں کو درپیش خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تنظیم کی مجلس عاملہ کی طرف سے جاری بیان کا متن ذیل میں پیش کیا جارہا ہے۔

الف۔ ڈیجیٹل دور میں روایتی اور جدید میڈیا میں بڑے پیمانے پر غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں جوکہ سامعین کے سامنے واقعے کی گمراہ کن اور حقیقت کے برعکس تصویر پیش کرتی ہیں۔ توقع کی جاتی ہے کہ خبر رساں ادارے اپنا پیشہ وارانہ فرض پورا کریں اور غلط معلومات کے انتشار سے نمٹیں اور سامعین کو جامع اور متوازن معلومات فراہم کریں۔

ب۔ تنظیم غلط معلومات کی فراہمی روکنے کے لئے خبررساں اداروں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

ج۔ تنظیم میڈیا کے شعور کو فروغ دینے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے تاکہ لوگوں کو خبروں کے معتبر اور غیر معتبر ذرائع کے درمیان فرق کرنے میں مدد ملے اور تنقیدی سوچ کو فروغ دیا جائے۔

د۔ تنظیم غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس خطے میں صحافیوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتی ہے اور تمام عالمی اداروں اور تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ ضروری اقدامات کریں۔

News ID 1919610

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha