16 اکتوبر، 2023، 5:43 PM

صہیونی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے صحافیوں کے حق میں پاکستانی صحافیوں کا احتجاج

صہیونی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے صحافیوں کے حق میں پاکستانی صحافیوں کا احتجاج

پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور لاہور کی سماجی تنظیموں کے نماٸندہ وفود نے لاہور پریس کلب کے سامنے فلسطین پر اسراٸیل کی جارحیت اور فضاٸی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں کے حق میں بھرپور مظاہرہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور لاہور کی سماجی تنظیموں کے نماٸندہ وفود نے لاہور پریس کلب کے سامنے فلسطین پر اسراٸیل کی جارحیت اور فضاٸی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں کے حق میں بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر صحافیوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ سول سوساٸٹی وکلاء صاحبان اور خواتین کی کٹیر تعداد نے مظاہرے میں شرکت کی۔

اس موقع پر اسراٸیلی جارحیت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گٸی۔

صدر پی یو جے زاہد رفیق بھٹی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ پوری دنیا میں سب سے پہلے صحافی فرنٹ لاٸن پر محنت کرتےہوٸے شہید ہوتے ہیں جن کا کوٸی پرسان حال نہیں ہوتا اور نا ہی انکے مرنے کے بعد ان کے خاندان والوں کو کوٸی معاوضہ دیا جاتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم کب تک  اپنے ساتھیوں کے مرنے پرنوحہ کناں رہیں گے۔

یاد رہے فلسطین جرنلسٹ سینڈیکیٹ نے پیر کے روز ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ میں شروع ہونے والی اسرائیلی بربریت میں اب تک 11 صحافی بھی شہید ہوگئے ہیں۔

News ID 1919439

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha