12 اکتوبر، 2023، 4:17 PM

بھارت: بہار میں ٹرین حادثہ، 6 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی

بھارت: بہار میں ٹرین حادثہ،  6 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی

بھارتی کی ریاست بہار میں ٹرین کے پٹری سے اترنے کے حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بدھ کی رات بہار کے بکسر ضلع کے رگھوناتھ پور اسٹیشن کے قریب نارتھ ایسٹ ایکسپریس کے 23 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ بعض خبری ذرائع نے 12 اور 21 ڈبوں کے پٹری سے اترنے کی اطلاع دی گئی ہے۔ ٹرین حادثے میں 6 اموات کے علاوہ 100 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 30 کی حالت نازک ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق زخمیوں کو بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے ایمس اور شہر کے دیگر اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے سبھی افراد کی ریلوے پولیس نے شناخت کرلی ہے۔

اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے دس دس لاکھ روپے کی نقد امداد اور زخمیوں کے لئے پچاس پچاس ہزار روپے کی مدد کا اعلان کیا ہے۔

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اس حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نتیش کمار نے اس ٹرین حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے لئے چار چار لاکھ روپے کی مدد کا اعلان کیا ہے۔

مشرقی ریلوے کے دفتر رابطہ عامہ کےاعلیٰ عہدیدارCPRO بریندر کمار نے بتایا کہ ریل خدمات کو بحال کرنے کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دلی، پٹنہ، ہاوڑا روٹ کی سبھی اہم ٹرینوں کے راستے تبدیل کردیئے گئے ہیں۔ اس حادثے کے پیش نظر مختلف مسافر اور ایکسپریس ریل گاڑیوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ 

News ID 1919334

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha