24 ستمبر، 2023، 10:32 PM

ایران نے صہیونی علاقوں کو نشانہ بنانے والے خصوصی "اسرائیل مار" میزائل بنائے ہیں، ترجمان وزارت دفاع

ایران نے صہیونی علاقوں کو نشانہ بنانے والے خصوصی "اسرائیل مار" میزائل بنائے ہیں، ترجمان وزارت دفاع

ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران نے ایسے میزائل بنائے ہیں جو مقبوضہ فلسطین میں غاصب اسرائیل کے زیر انتظام علاقوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل طلائی نیک نے کہا ہے کہ ہم نے اسرائیل کو ہدف بنانے والا میزائل تیار کیا ہے جس سے اسرائیل کے زیر انتظام علاقوں کو ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے۔

مغربی صوبے ہمدان میں شہداء کی یاد میں ہونے والی تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے خود کو درپیش خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا میزائل سسٹم بنایا ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایرانی ماہرین کے ذریعے بنائے گئے اس میزائل کا نام "اسرائیل مار" میزائل رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ٹھوس ایندھن والے حاج قاسم میزائل بھی بنائے ہیں جس کی لمبائی 11 میٹر، وزن 7 ٹن اور 500 کلوگرام وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی رینج 1400 کلومیٹر ہے جس کو 1700 سے 1800 تک بڑھائی جاسکتی ہے۔

ترجمان نے تاکید کی کہ ایران خطے کی ایک فوجی طاقت ہے۔ خطے کی پیشرفت اور ترقی میں ایران کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

News ID 1919002

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha