22 ستمبر، 2023، 1:21 PM

بشار اسد کی چینی ہم منصب سے ملاقات

بشار اسد کی چینی ہم منصب سے ملاقات

شام کے صدر بشار الاسد نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ 

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد نے ہانگ زو میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی۔

چینی صدر شی جن پنگ نے اس ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔ شام کے صدر بشار الاسد جمعرات کو سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔

 شامی صدر کا تقریباً 2 دہائیوں کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔ بشار الاسد کا دورہ چین اس ملک کے صدر شی جن پنگ کی سرکاری دعوت پر ان کی اہلیہ اسما اسد کے ہمراہ کیا گیا۔ 

اس دورے میں وزیر خارجہ فیصل المقداد، وزیر اقتصادیات محمد سمر الخلیل، صدر کی خصوصی مشیر بیتینہ شعبان، نائب وزیر خارجہ ایمن سوسن اور چین میں شام کے سفیر محمد حسنین بھی اپنے ملک کے صدر کے ہمراہ ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے اقتصادی بحران پر قابو پانے میں چین کے کردار پر غور کرتے ہوئے شامی حکام نے کہا ہے کہ یہ دورہ ’انتہائی اہم‘ ہو گا اور اسد اپنے چینی ہم منصب سے ایک سرکاری تقریب میں ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ بشار الاسد نے 2004ء میں چین کا آخری دورہ کیا تھا۔

News ID 1918959

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha