21 ستمبر، 2023، 3:55 PM

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا جنوری میں عام انتخابات کرانے کا اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا جنوری میں عام انتخابات کرانے کا اعلان

لیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عام انتخابات جنوری دو ہزارچوبیس کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں گے۔

اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ مراسلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ حلقہ بندیوں کی ابتددائی فہرست 27 ستمبر کو جاری کردی جائے گی جس کے بعد اس ابتدائی فہرست پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سماعت کے بعد 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی بعدازاں 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد جنوری 2024ء کے آخری ہفتے میں عام انتخابا کرادیے جائیں گے۔

News ID 1918941

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha