مہر خبررساں ایجنسی روسیا الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی مسلح افواج کے جوائنٹ کمیشن کے سربراہ مارک میلی نے امریکہ اور تائیوان کے درمیان معاہدے پر واشنگٹن کی پایبندی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک تائیوان کے خلاف ہونے والی ہر قسم کی فوجی کارروائی کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کام قابل عمل ہے اور واشنگٹن تائیوان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی حمایت اور عملدرآمد کی ضمانت دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ چین اور تائیوان کے درمیان دوستی اور بہتر تعلقات چاہتا ہے لیکن ایک فوجی اہلکار کی حیثیت سے میں سمجھتا ہوں کہ چین کی طرف سے تائیوان پر حملے یا قبضے کی کوشش اسٹرٹیجک غلطی ہوگی۔
آپ کا تبصرہ