2 ستمبر، 2023، 11:04 AM

شام، حلب کے قبائل کا قابض امریکی فوج کے خلاف شامی فورسز کی حمایت کا اعلان

شام، حلب کے قبائل کا قابض امریکی فوج کے خلاف شامی فورسز کی حمایت کا اعلان

حلب کے بڑے قبائل کے سرداروں نے قابض امریکی اور ترک افواج کے خلاف شامی مسلح افواج کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حلب سے تعلق رکھنے والے بڑے قبائلی سرداروں نے مشترکہ اجتماع میں اعلان کیا ہے کہ قابض امریکی اور ترک افواج کے خلاف شامی مسلح افواج کی حمایت کی جائے گی۔

شامی قبائل اور عمائدین کے اجلاس میں شام میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کے ہاتھوں ملکی وسائل کی لوٹ مار کی شدید مذمت کی گئی۔

قبایل کی جانب سے اجلاس کے اختتام پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی سرزمین کی غیر ملکی طاقتوں سے آزادی کے لئے شامی حکومت کی کوششوں اور سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت کی جائے گی۔ شام بشار الاسد کی قیادت میں متحد تھا اور شامی مسلح افواج ملک اور قوم کے لئے مایہ افتخار ہے۔

شامی قبائل کے سرداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شامی فوج کی حمایت کے لیے قبائلی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ شامی قبائل کو چاہیے کہ غیر ملکی قابضوں اور ان کے کارندوں کے خلاف قیام کریں۔

یاد رہے کہ شامی فوج نے روسی فضائیہ کی حمایت کے ساتھ لاذقیہ، حلب اور حماہ میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔

News ID 1918691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha