27 اگست، 2023، 4:27 PM

امریکہ میں کشیدگی کے باعث خانہ جنگی کا امکان ہے، روس

امریکہ میں کشیدگی کے باعث خانہ جنگی کا امکان ہے، روس

روس کی سلامتی کونسل کے نائب کا خیال ہے کہ امریکہ کی قیادت پر تنازع اس ملک میں خانہ جنگی کا باعث بن سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے تاس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس کی سلامتی کونسل کے نائب دمتری میدویدیف نے امریکہ میں با اثر افراد اور عہدوں کے درمیان تقسیم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس طرح کا مسئلہ ملک میں خانہ جنگی کا باعث بن سکتا ہے۔ 

میدویدیف نے کہا: امریکہ اس وقت افراتفری اور داخلی جنگ ​​کی کیفیت میں ہے۔ میری رائے میں یہ تقسیم کسی نہ کسی طرح ناقابل مصالحت ہے اور اس طرح کے اندرونی تنازعات اکثر خانہ جنگی کا باعث بنتے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ امریکہ میں کیا ہوگا، لیکن تنازعے کی موجودہ شدت بہت زیادہ ہے۔

روسی سیاستدان کے مطابق، ’’امریکہ ایک ایسا ملک ہے جہاں ایک سابق صدر کو مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔ ان (الزامات) کا مقصد کیا ہے؟ "یہ صرف انصاف کے بارے میں نہیں ہے، یہ (ڈونلڈ) ٹرمپ کو اگلے انتخابات میں آنے سے روکنے کے بارے میں بھی ہے۔"

روس کے سابق صدر نے امریکی حکومت کی سربراہی میں شدید اختلاف کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "ریپبلکن اسٹیبلشمنٹ کے قدامت پسندوں اور ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندگی کرنے والے لبرل دھڑے کے درمیان اس وقت کشمکش جاری ہے جس نے درحقیقت امریکیوں کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔"

میدویدیف کا اشارہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف متعدد الزامات عائد کئے جانے کی طرف ہے۔
 ٹرمپ کو اس سال چار الگ الگ مقدمات میں ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ اس کے باوجود، یہ الزامات اگلے سال ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے اس کے منصوبے کو متاثر کرنے یا اس کا رخ موڑنے میں ناکام رہے ہیں۔

تازہ ترین فرد جرم میں ٹرمپ پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر اثرانداز ہونے کا الزام لگایا گیا ہے اور ان پر 18 دیگر مدعا علیہان کے ساتھ، منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش کرنے کے لیے انسدادِ جرائم کی تنظیموں کے ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
 ٹرمپ نے گزشتہ جمعرات کو خود کو گرفتاری کے لئے پیش کیا اور ان سے افنگر پرنٹس اور گرفتاری کی تصویر لی گئی۔ 
یہ پہلا موقع تھا کہ امریکہ کے سابق صدور میں سے کسی کی تصویر لی گئی ہو۔

News ID 1918624

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha