26 اگست، 2023، 10:01 PM

ایران آرمینیا کی سرحدوں میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے خلاف ہے، ایرانی سفیر

ایران آرمینیا کی سرحدوں میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے خلاف ہے، ایرانی سفیر

ایروان میں ایران کے سفیر نے آج ایک انٹرویو میں کہا کہ: تہران آرمینیا کی سرحدوں میں کسی قسم کی تبدیلی کے خلاف ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق آرمینیا میں ایران کے سفیر مہدی سبحانی نے " اے ایم" نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تہران ایروان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے اور سرحدوں کی کسی بھی تبدیلی کے خلاف ہے۔ 

اس انٹرویو کا متن درج ذیل ہے۔

جناب سفیر، اروان میں اقتصادی نمائش کے دوران آپ نے کہا کہ ایران آرمینیا کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے اور اس سلسلے میں اقدامات کرے گا، وہ کیا اقدامات ہیں؟

ہم (ایران) پہلے ہی یہ اقدامات کر چکے ہیں۔ ہم آرمینیا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں اور سرحدوں کی کسی بھی تبدیلی کے خلاف ہیں۔ 

 تہران تمام ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ ہم رابطہ چینلز کھولنے کے خلاف نہیں ہیں، ہم نے (جمہوریہ) آذربائیجان کو بھی ایسے چینل فراہم کیے ہیں۔ لیکن رابطے کے تمام ذرائع خاص طور پر آرمینیا کے معاملے میں علاقائی ممالک کے کنٹرول میں ہونے چاہئیں۔

لیکن اگر (جمہوریہ) آذربائیجان "زنگزور" کے نام سے معروف راہداری کو زبردستی کھولنا چاہتا ہے تو ایران کا ردعمل کیا ہوگا؟ اور وہ آرمینیا کو کیا مدد فراہم کرسکتا ہے؟

جیسا کہ میں نے کہا، ہم رابطہ چینلز کھولنے کی حمایت کرتے ہیں لیکن یہ آرمینیائی حکومت کے کنٹرول میں ہونا چاہیے، طاقت سے کچھ نہیں بدلے گا۔

کیا ایران ایسی پیش رفت کو روکنے کے لیے اقدامات کرے گا؟

جب میں کہتا ہوں کہ ایران آرمینیا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرے گا تو اس سے سب کچھ واضح ہے۔
 

News ID 1918615

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha