26 اگست، 2023، 6:55 AM

ایران کی رکنیت سے برکس کو تقویت ملے گی، روس

ایران کی رکنیت سے برکس کو تقویت ملے گی، روس

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر کے نام ایک پیغام میں روسی صدر کے معاون نے برکس گروپ میں ایران کی رکنیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ برکس میں ایران کی رکنیت اس گروپ کی سرگرمیوں کو مزید تقویت دے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایگور لیویتین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد مخبر اور ماسکو میں ایران کے سفیر کاظم جلالی کے نام الگ الگ پیغامات میں لکھا: برکس میں ایران کی رکنیت کے  فیصلے پر میں دوست ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کو پرخلوص  مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

روسی صدر کے معاون نے برکس گروپ کے رہنماؤں کی جانب سے اس تنظیم کو وسعت دینے اور نئے اراکین کو قبول کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: برکس کی توسیع کثیر قطبی اور انصاف کے اصولوں پر مبنی حکومتوں کے درمیان تعاون کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی۔

لیویتین نے کہا کہ برکس میں ایران کی رکنیت اس تنظیم کی فعالیتوں میں تیزی لائے گی اور "شمال-جنوب" بین الاقوامی نقل و حمل کی راہداری کے نفاذ کے سلسلے میں بات چیت کو تقویت ملے گی۔  روس کے صدر کے معاون نے اپنے پیغام میں ایرانی عوام کے لیے صحت، تندرستی، خوشحالی اور امن کی خواہش کی ہے۔

News ID 1918605

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha