26 اگست، 2023، 7:02 AM

پیوٹن کا بھارت میں جی 20 اجلاس میں شرکت کا کوئی منصوبہ نہیں، روس

پیوٹن کا بھارت میں جی 20 اجلاس میں شرکت کا کوئی منصوبہ نہیں، روس

کریملن کے ترجمان نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آئندہ ستمبر میں بھارت میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا ارادہ نہیں رکھتے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے بتایا ہے کہ کریملن نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا آئندہ جی 20 اجلاس میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

روسی صدارتی دفتر کے سربراہ دیمتری پیسکوف نے ماسکو میں ایک پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں کہ پیوٹن اگلے ستمبر میں ہندوستان میں ہونے والے جی 2پ اجلاس میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں؟ کہا: ’’نہیں، صدر پیوٹن کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر کے پاس اب کام کا ایک مصروف شیڈول ہے، اور ان کی اصل توجہ اب بھی یوکرین میں خصوصی فوجی کارروائیوں پر مرکوز ہے اور کیف حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات جیسے کہ ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے خصوصی فوجی آپریشن کیے جا رہے ہیں۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا پوتن ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہندوستان میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، پیسکوف نے کہا کہ پیوٹن کی موجودگی کا طریقہ بعد میں طے کیا جائے گا۔

کریملن کے ترجمان نے پیوٹن اور ان کے ترک ہم منصب اردگان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں کہا: فریقین نے جلد از جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے اور اس ملاقات کی منصوبہ بندی سنجیدگی سے کی گئی ہے اور ہم درست وقت کا اعلان بعد میں کریں گے۔

News ID 1918601

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha