26 اگست، 2023، 6:56 AM

چین اور بھارت کا سرحدی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

چین اور بھارت کا سرحدی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

ہندوستان کے وزیر اعظم اور چین کے صدر نے جنوبی افریقہ میں برکس اجلاس کے موقع پر سرحدی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے جنوبی افریقہ میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان متنازع سرحدوں پر کشیدگی میں کمی پر اتفاق کیا ہے۔

ایک اعلیٰ سطحی ہندوستانی عہدیدار نے اعلان کیا کہ ہندوستان اور چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے بعد یہ معاہدہ طے پایا ہے۔

بیجنگ نے اعلان کیا کہ مودی اور پنگ کے درمیان بدھ کی ملاقات مودی کی درخواست پر جنوبی افریقہ میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔

ہندوستانی وزیر خارجہ وینی کواترا نے اس بات پر زور دیا کہ فریقین نے دونوں ممالک کے زیر کنٹرول موجودہ سرحدی لائنوں پر افواج کے تنازعے کو حل کرنے کے لیے کوششیں بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

کواترا نے مزید کہا: مودی نے اس گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ چین اور ہندوستان کے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے سرحدی علاقوں میں امن و سکون ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے متعلقہ حکام کو سرحدی تنازعات کے حل اور کشیدگی کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایات جاری کرنے پر اتفاق کیا۔

دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ: دونوں ممالک کے رہنماؤں نے چین اور بھارت کے درمیان موجودہ تعلقات اور فریقین کے لیے تشویش کے دیگر امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

بیان کے مطابق جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کی بہتری دونوں ممالک اور دونوں اقوام کے مشترکہ مفادات کے مطابق ہے اور دنیا اور خطے میں امن، استحکام اور ترقی کا باعث بنتی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ فریقین کو دو طرفہ تعلقات کے مشترکہ مفادات پر غور کرنا چاہیے تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و سکون کی مشترکہ حمایت کی جا سکے اور سرحدی مسائل سے درست انداز میں نمٹا جا سکے۔

News ID 1918604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha