24 اگست، 2023، 10:11 AM

روس میں پریگوزن کے جیٹ کو حادثہ/ ویگنر کمانڈر سمیت 9 افراد ہلاک

روس میں پریگوزن کے جیٹ کو حادثہ/ ویگنر کمانڈر سمیت 9 افراد  ہلاک

روس کے شمال میں طیارہ گرنے کے نتیجے میں ویگنر گروپ کے کمانڈر پریگوزن سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے خبر دی ہے کہ روس کے شمال میں نجی جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

میڈیا کے مطابق اس واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

رشیا ٹوڈے ٹی وی چینل کے مطابق یہ طیارہ رجسٹریشن نمبر RA-02795 کا حامل ماسکو سے محو پرواز ایک نجی جیٹ طیارہ تھا جس میں 10 مسافر سوار تھے جو "تور" کے علاقے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روسی شہری ہوابازی نے ایک بیان میں اعلان کیا: "پریگوجین" ( ویگنر کمانڈر) طیارے کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے والے مسافروں میں سے ایک ہے اور وہ اس واقعے میں وہ ہلاک ہوگیا ہے۔

روس کی ہنگامی امور کی وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اس طیارے کے حادثے کے پس پردہ واقعات کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جس میں ویگنر گروپ کے بانی بھی سوار تھے۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایمبریئر کا نجی تجارتی طیارہ Tver میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ طیارہ ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جا رہا تھا۔ ہوائی جہاز کا مالک Prigozhin بھی تھا۔

روسی سائٹ "ریڈووکا" نے اعلان کیا:  ویگنر کمانڈر کے ساتھ مربوط دوسرا طیارہ ماسکو کے کی فضا میں پرواز کر رہا ہے اور اس نے روسی دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت کی درخواست نہیں کی۔ 
یہ ممکن ہے کہ پریگوجین نے صرف سیکورٹی وجوہات کی بنا پر مسافروں کی فہرست میں اپنا نام درج کیا ہو لیکن وہ دوسرے جہاز میں سوار ہو گیا ہو۔
دریں اثناء ماسکو حکام نے ابھی تک پریگوجین کی موت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

News ID 1918569

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha