19 اگست، 2023، 6:44 PM

امریکہ کا زوال اور ڈالر کا سقوط یقینی ہے/ہم اب سپر پاور نہیں رہے! ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کا زوال اور ڈالر کا سقوط یقینی ہے/ہم اب سپر پاور نہیں رہے! ڈونلڈ ٹرمپ

ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکہ اب نہ صرف سپر پاور نہیں رہا بلکہ پستی میں جا رہا ہے اور انہوں نے ڈالر کے عالمی غلبے میں کمی کو "کسی بھی جنگ کی شکست" سے بڑا حادثہ قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکہ کے سابق صدر نے میڈیا کو دئے گئے انٹرویو میں ڈالر کے عالمی غلبے کے زوال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ "ان کا ملک تیزی سے جہنم میں جا رہا ہے اور ہم اب سپر پاور نہیں رہے، حالانکہ ہم اب بھی یہ طاقت رکھتے ہیں لیکن یہ زوال پذیر ہے۔

رشیا ٹو ڈے ویب سائٹ نے جمعرات کی شام کو خبر دی کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میگزین "FOX Business" کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ دنیا کی ریزرو کرنسی کے طور پر ڈالر کی پوزیشن کا گرنا کسی بھی جنگ ہارنے سے بڑا واقعہ ہے۔

فوکس بزنس الیکٹرانک میگزین نے لکھا ہے کہ ٹرمپ نے اس انٹرویو میں کہا: " جب ہم ملک کے ہوائی اڈوں، ٹرمینلز، ہماری گندی اور گرم سڑکوں اور ہر چیز کو دیکھتے ہیں آپ کو محسوس ہوگا کہ ہم تیسری دنیا کے ملک کی طرح ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس انٹرویو کے ایک اور حصے میں مزید کہا: ’’ہمارے پاس ایک بہت طاقتور ٹول ہے اور وہ ہمارا ڈالر ہے۔‘‘ لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ ڈالر کے ساتھ کیا ہورہا اور دوسرے ممالک اسے استعمال نہیں کرتے۔ چین اسے یوآن سے بدلنا چاہتا ہے۔ یہ ہمارے لیے ناقابل تصور تھا۔ ایسا کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن اب لوگ اس کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

ٹرمپ کے بیانات ایسے وقت میں دئے گئے ہیں کہ جب اقتصادی اور قانونی امور کے بہت سے ماہرین نے پابندیوں کے خلاف انہی کے ضرورت سے زیادہ اصرار اور حربے کو ڈالر کی پوزیشن کو کمزور کرنے اور عمومی طور پر پابندیوں کے نظام کو کمزور کرنے کا ایک اہم عنصر قرار دیا ہے۔

News ID 1918502

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha