22 اگست، 2023، 9:00 AM

جمعرات کو جارجیا میں گرفتاری پیش کروں گا، ٹرمپ

جمعرات کو جارجیا میں گرفتاری پیش کروں گا، ٹرمپ

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے ریاست جارجیا کی کاونٹی فولٹن میں جمعرات کے دن خود کو قانون کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو لاکھ ڈالر کی ضمانت پر اتفاق ہونے کے بعد اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو جارجیا میں گرفتاری پیش کریں گے۔

منگل کی صبح سوشل میڈیا پر اپنے اکاونٹ پر انہوں نے  کہا کہ جمعرات کو ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا جاوں گا تاکہ اپنی گرفتاری پیش کرسکوں۔ البتہ ان کی ضمانت پر رہائی بہت مشکل اور پیچیدہ ہے۔

عدالت کے جج نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ملزم کسی بھی شخص کو اپنے مقدمے میں مورد جرم قرار دے کر دباو میں لانے میں کا اختیار نہیں رکھتا۔

رواں سال ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ چوتھی سماعت ہے۔ گذشتہ سماعتوں کے دوران ان کی گرفتاری اور ضمانت پر رہائی کا عمل آسان تھا لیکن اس مرتبہ یہ عمل سخت اور پیچیدہ ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں انتخابات کے حوالے سے دائر ہونے والے مقدمے میں ان کو آسان شرائط پر ضمانت ملی تھی۔

گذشتہ ہفتے جارجیا کی پولیس نے 2020 میں امریکی انتخابات میں مداخلت کے جرم میں سابق صدر کو تھانے آکر گرفتاری پیش کرنے کا حکم دیا تھا ورنہ پولیس خود آکر گرفتار کرے گی۔ سی این این کے مطابق مقدمے میں شریک دیگر ملزمان کی جانب سے بھی اس موقع پر گرفتاری پیش کرنے کی توقع ہے۔

جارجیا کی مقامی عدالت نے ٹرمپ اور ان کے وکلاء اور انتخابی دفتر کے کارکنوں پر 2020 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر اثرانداز ہونے کے جرم میں سزا صادر کی تھی۔

News ID 1918537

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha