مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اے پی این او آر سی اوپینین ریسرچ سینٹر کے نئے سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ صرف 36 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ صدر جو بائیڈن امریکہ کی معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جب کہ 64 فیصد امریکیوں نے اقتصادی میدان میں بائیڈن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
اس سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ صرف 42 فیصد امریکی اپنے ملک کے صدر کی مجموعی کارکردگی کو تسلیم کرتے ہیں۔
نیز، اس سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ بائیڈن کی مقبولیت 50 فیصد سے نیچے گرتی جارہی ہے۔
سروے نے یہ بھی ظاہر کیا کہ صرف 24 فیصد امریکی چاہتے ہیں کہ بائیڈن 2024 میں دوسری مدت کے لیے انتخاب لڑیں۔
جب کہ بائیڈن کو اپنی پارٹی کے ارکان میں بھی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس پول میں ڈیموکریٹک پارٹی کے 55 فیصد شرکاء نے کہا کہ وہ موجودہ صدر کو 2024 کے انتخابات کے امیدوار کے طور پر دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتے۔
آپ کا تبصرہ