17 اگست، 2023، 6:30 PM

آزادی کیلیے قربانی دینا پڑتی ہے/ ایک ہزار سال تک بھی جیل میں رہنے کو تیار ہوں، عمران خان

 آزادی کیلیے قربانی دینا پڑتی ہے/ ایک ہزار سال تک بھی جیل میں رہنے کو تیار ہوں، عمران خان

عمیر نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ چئیرمین نے کہا کہ مجھے سہولیات نہ ملنے کی کوئی پرواہ نہیں، ایک ہزار سال تک بھی جیل میں رکھا جائے تو کوئی بات نہیں بلکہ میں اس کے لیے تیار ہوں کیونکہ آزادی کیلیے قربانی دینا پڑتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹک جیل میں ملاقات کے بعد قانونی ٹیم کے رکن عمیر نیازی ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی طبیعت ٹھیک مگر داڑھی بڑھی ہوئی ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے انہیں شیشہ اور شیو بنانے کا سامان آج مہیا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 6 میں سے صرف مجھے ملاقات کی اجازت ملی ہے، جیلر کے رویے کے خلاف ہم توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے کیونکہ عدالت سے اجازت ملنے کے باوجود حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔
عمیر نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ چئیرمین نے کہا کہ مجھے سہولیات نہ ملنے کی کوئی پرواہ نہیں، ایک ہزار سال تک بھی جیل میں رکھا جائے تو کوئی بات نہیں بلکہ میں اس کے لیے تیار ہوں کیونکہ آزادی کیلیے قربانی دینا پڑتی ہے۔

وکیل نے تصدیق کی کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے کل اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفر کی تحقیقات کی ہیں،جس پر انہوں نے اپنا پرانا مؤقف دہرایا۔

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے حسان نیازی کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے بھی بات کی۔ عمیر نیازی نے مزید کہا کہ جیل میں اپنے اسیر مؤکل سے ملاقات ہمارا آئینی حق ہے، کچھ اہم امور پر وکلاء سے مشاورت کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جاۓ گا۔

News ID 1918464

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha