13 اگست، 2023، 4:47 PM

عرب نوجوان کن ممالک کو مضبوط اتحادی سمجھتے ہیں؟

عرب نوجوان کن ممالک کو مضبوط اتحادی سمجھتے ہیں؟

متحدہ عرب امارات میں ایک ادارے کی جانب سے عرب نوجوانوں کے سروے کے اہم نتائج سامنے آئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ 21 کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ عرب نوجوان ترکیہ اور چین کو مضبوط اتحادی یا کسی حد تک خطے کے اتحادی سمجھتے ہیں۔

یہ سروے متحدہ عرب امارات میں قائم ایک مرکز کی طرف سے انجام پایا ہے جس میں 18 عرب ممالک کے 53 شہروں کے 18 سے 24 سال کی عمر کے 3,600 عرب نوجوان شہریوں نے  حصہ لیا۔

نتائج کے مطابق اس سروے میں 82 فیصد شرکاء نے ترکیہ کو ایک مضبوط اتحادی یا کسی حد تک اپنے ملک کا اتحادی قرار دیا۔

اس کے بعد 80 کے ساتھ چین، 79 کے ساتھ برطانیہ، 78 کے ساتھ جرمنی، 74 فیصد کے ساتھ فرانس اور 73 فیصد کے ساتھ بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سروے میں امریکہ 72 فیصد کے ساتھ سب سے نچلے درجہ پر رہا۔

News ID 1918384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha