9 اگست، 2023، 1:31 PM

پارلیمانی انتخابات میں اندراج کرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 700 ہوگئی، ترجمان الیکشن کمیشن ایران

پارلیمانی انتخابات میں اندراج کرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 700 ہوگئی، ترجمان الیکشن کمیشن ایران

ایرانی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں شرکت کے خواہمشند افراد کی مجموعی تعداد 14700 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن سلامی نے مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی الیکشن میں شرکت کے خواہشمند افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ پہلے روز 7669 افراد نے اندراج کروایا تھا لیکن دوسرے روز اب تک مزید 6247 کے نام رجسٹرڈ ہوئے ہیں اس طرح مجموعی طور رجسٹریشن کروانے کی تعداد 13916 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدھ کی صبح ساڑھے نو بجے تک رجسٹریشن کرواکے اسناد جمع کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14700 ہوگئی ہے۔

اسلامی نے پارلیمنٹ کے گیارہویں انتخابات میں رجسٹریشن کے اعداد وشمار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پارلیمانی انتخابات میں مجموعی طور 16 ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروایا تھا۔ اس مرتبہ شرکت کے خواہشمند افراد کی تعداد میں اس سے بھی اضافے کی توقع ہے۔

News ID 1918316

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha