8 اگست، 2023، 10:58 AM

شام، امریکی طیاروں کی اشتعال انگیزی، روسی طیاروں کے نزدیک پروازیں

شام، امریکی طیاروں کی اشتعال انگیزی، روسی طیاروں کے نزدیک پروازیں

شام میں روسی مرکز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی قیادت میں قائم فوجی اتحاد شامی فضاوں میں بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے تاس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روسی وزارت دفاع کے اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ شام میں امریکی جنگی طیارے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ شامی صوبے رقہ اور مدیترانہ کی فضاوں میں امریکی طیارے روسی یاروں کے خطرناک حد تک نزدیک آرہے ہیں۔

وادم کولیت نے کہا کہ 6 اگست کی صبح کو امریکی بغیر پائلٹ کے ڈرون ایم کیو 9 نے رقہ میں خطرناک حد روسی طیاروں سوخو 35 کے نزدیک پرواز کی اس دوران دونوں کے درمیان فاصلہ 150 میٹر سے کم رہ گیا تھا۔ اسی طرح اسی دن صبح بھی مدیترانہ کی فضا میں اڑتے ہوئے ڈرون طیارہ سوخو 35 کے نزدیک آیا۔

روسی اعلی عہدیدار نے کہا کہ روسی پائلٹ نے مہارت کا اظہار کرتے ہوئے ڈرون طیارے کے ساتھ تصادم سے بچالیا۔ امریکی اتحاد شام کی فضاوں میں کشیدگی پیدا کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی قوانین کو پامال کررہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایک دن میں 12 مرتبہ شامی علاقے التنف میں فضائی حدود کو پامال کیا گیا ہے۔ اتحادی فوج کے مختلف طیارے اس خلاف ورزی میں حصہ لے رہے ہیں جن میں ایف16، ایف 35، ٹائفون اور رفائل طیارے شامل ہیں۔

شام میں روسی مصالحتی مرکز کے نائب سربراہ نے گذشتہ مہینے امریکی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کا اعداد و شمار پیش کیا تھا۔ ایڈمرل اولگ گورینوف نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ہونے والی خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ امریکہ ایک دن میں 10 مرتبہ اپنے ڈرون طیاروں کو غیر مجاز فضاوں میں بھیج کر قوانین اور پروٹوکول کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

News ID 1918290

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha