8 اگست، 2023، 5:12 PM

امریکی محکمہ خارجہ کی سینئر عہدیدار کی نائیجر کے باغیوں سے خفیہ ملاقات

امریکی محکمہ خارجہ کی سینئر عہدیدار کی نائیجر کے باغیوں سے خفیہ ملاقات

سی این این نے خبر دی ہے کہ امریکہ کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ "وکٹوریہ نولینڈ" نائیجر میں ہیں اور انہوں نے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کرنے والے فوجی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی سی این این نے خبر دی ہے کہ امریکہ کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ "وکٹوریہ نولینڈ" نائیجر میں ہیں اور انہوں نے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کرنے والے فوجی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نولینڈ نے کہا کہ فوجی حکومت کے ارکان کے ساتھ ان کی ملاقات بہت واضح اور بعض اوقات مشکل تھی لیکن انہیں امید ہے کہ وہ سفارت کاری کے دروازے کھلے رکھیں گے۔

اس کے علاوہ، میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ نائیجر کے زیر حراست صدر محمد بازوم سے ملاقات کی نولینڈ کی متعدد درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وال سٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اکنامک کمیونٹی آف ویسٹ افریقہ (ECOWAS) کے ممالک ابھی تک نائجر کے خلاف بھرپور فوجی مداخلت کے لیے تیار اور قابل نہیں ہیں۔

گزشتہ ہفتے ECOWAS کے 15 رکن ممالک نے نائیجر میں بغاوت کے منصوبہ سازوں کو اس ملک کے معزول صدر محمد بازوم کو رہا کرنے کے لیے 7 دن کا وقت دیا تھا، بصورت دیگر وہ نائجر ملٹری کونسل کے خلاف فوجی حملہ کریں گے۔

ایک ہفتے کی یہ ڈیڈ لائن کل ختم ہو گئی لیکن اب تک نائجر کے پڑوسی ممالک میں فوجی حملے یا فوجی دستوں کے متحرک ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔

اسی وقت جب ملک کے معزول صدر "محمد بازوم" کی رہائی کے لیے  نائیجر کی حکمران فوجی کونسل کو اکنامک فورم آف ویسٹ افریقن اسٹیٹس (ECOWAS) کی طرف سے ڈیڈ لائن دی گئی تھی لیکن فوجی کونسل نے اعلان کیا کہ اطلاع ثانوی تک پروازیں بند رہیں گی۔
 ایک ہفتے کے موقع کے اختتام کے ساتھ ہی، بغاوت کی سازش کرنے والوں نے نائیجر کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ملک کے دفاع کے لیے تیار رہیں۔ اطلاعات کے مطابق نائیجر میں سکیورٹی فورسز کی تربیت شروع ہو گئی ہے اور نائیجر کی نائیجیریا اور بینن کے ساتھ سرحدوں پر مزید فوجی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ اسی وقت جب محمد بازوم کی رہائی کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی اور اس ملک کے بغاوت کے سازشی عناصر کو ECOWAS گروپ کی ممکنہ فوجی مداخلت کا سامنا تھا، اس ملک کی نئی فوجی کونسل نے ویگنر گروپ سے مدد کی درخواست کی تھی۔ 

اس کا اعلان کرتے ہوئے اناطولیہ نیوز ایجنسی نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ یہ درخواست نائیجر اور پڑوسی ملک مالی میں فوجی بغاوت کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران کی گئی ہے۔

جمعرات کو ECOWAS کی طرف سے ثالثی کے لیے نائیجر بھیجی گئی ٹیم کو ملک کی عبوری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالرحمن چیانی سے ملاقات کی اجازت نہ دیے جانے کے بعد، ECOWAS کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع نے جمعے کے روز نائیجر میں ممکنہ مداخلت کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے فوج ممکنہ وسائل آمادہ رکھے۔

بدھ کو نائیجر کے صدارتی محافظ دستوں نے ملک کے صدر محمد بازوم کو صدارتی محل کے اندر سے حراست میں لیا اور پھر انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

جمعہ کو نائیجر کی بغاوت کے منصوبہ سازوں نے جنرل عبدالرحمن چیانی کو ملک کی عبوری کونسل کا سربراہ مقرر کیا۔

1.3 ملین مربع کلومیٹر کے رقبے کے ساتھ، نائیجر مغربی افریقی خطے کا سب سے بڑا ملک ہے، اور اس کی 24 ملین آبادی کی اکثریت مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ اگرچہ نائیجر دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے لیکن یہاں یورینیم کے سب سے بڑے ذخائر بھی ہیں۔ یہ ملک 1960 تک فرانس کی کالونی تھا اور اسی سال اس نے اپنی آزادی کا اعلان کیا۔

News ID 1918302

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha