5 اگست، 2023، 11:06 AM

اقوام متحدہ کا فلسطینیوں کے خلاف جارحیت بند کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کا فلسطینیوں کے خلاف جارحیت بند کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے غاصب صہیونی آبادکاروں کی جانب سے غرب اردن میں فلسطینی عوام اور املاک پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ اقوام متحدہ نے فلسطینی علاقے غرب اردن میں صہیونی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی عوام اور ان کے املاک کے خلاف جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک فلسطینیوں پر 600 سے زائد حملے ہوچکے ہیں۔
یورو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ 2023 کے ابتدائی چھے مہینوں کے دوران غرب اردن میں فلسطینیوں پر 591 حملوں کی خبر موصول ہوئی ہے۔ ان حملوں میں فلسطینیوں کا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان ینس لر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہر مہینے 99 حملے ہوئے ہیں جوکہ 2022 کی نسبت 39 فیصد زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ستر سالوں سے غاصب صہیونی حکومت فلسطینی عوام کے حقوق پامال کررہی ہے۔ اس عرصے میں غاصب حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف کئی مرتبہ وحشیانہ حملے کئے ہیں۔
 

News ID 1918242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha