مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خلیج فارس کے کنارے واقع بحرین میں مومنین نے بڑی تعداد میں دارالحکومت مناما میں جمع ہوکر عزاداری ابا عبداللہ الحسین میں شرکت کی۔
مختلف ماتمی انجمنوں کے تحت نکلنے والے جلوسوں میں عزادروں نے سینہ زنی اور نوحہ خوانی کی اور کربلا کے المناک واقعے کی یاد میں آنسو بہائے۔
ذرائع ابلاغ میں جاری تصاویر ان جلوسوں میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی عکاسی کرتی ہیں۔
جلوس کے دوران عوام بحرینی حکومت کی جانب سے صہیونی حکومت کے ساتھ روابط قائم کرنے کے فیصلے مخالفت کی اور صہیونی پرچم کو پاوں تلے روند ڈالا۔
یاد رہے کہ بحرینی حکومت اسرائیل کے ساتھ حالیہ سالوں میں تعلقات قائم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ عوام کی جانب سے وسیع پیمانے پر اس کی مخالفت کی وجہ سے فی الوقت یہ منصوبہ زیر التوا ہے۔
آپ کا تبصرہ