مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے تمام رکن ممالک نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بحال ہونے سے خطے کے امن کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کا عمل بین الاقوامی قوانین کے مطابق انجام پائے۔
البدیوی نے کہا کہ خلیجی ممالک کی معیشت ہمارے لئے چیلنج ہے۔ ہمیں معاشی ترقی کے لئے مزید جدوجہد کی ضرورت ہے۔ رکن ممالک کے درمیان اس حوالے سے اتفاق رائے موجود ہے۔
عراق کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت کو مزید اصلاحات نافذ کرنے کی ضرورت ہے چنانچہ عراقی حکام سے مذاکرات کے دوران اس حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔
آپ کا تبصرہ