5 جولائی، 2023، 8:02 PM

امریکہ میں یوم آزادی کی تقریب میں فائرنگ؛ 9 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ میں یوم آزادی کی تقریب میں فائرنگ؛ 9 افراد ہلاک و زخمی

امریکی ریاست شمالی لوویزیانا میں یوم آزادی کے جشن کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جائے وقوعہ پر ہر سال کی طرح اس سال بھی آزادی کا جشن منایا جا رہا تھا کہ اچانک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔

فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی اور متعدد افراد کو پارکنگ میں زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا جن میں سے 6 افراد کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ حملہ آور فرار ہوگیا جسے پولیس نے تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا۔

یاد رہے کہ امریکا میں یوم آزادی کی تعطیلات میں فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 48 ہے۔

News ID 1917621

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha