25 جون، 2023، 11:03 AM

سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں ورچوئل دفاتر کھولیں گی

سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں ورچوئل دفاتر کھولیں گی

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنیوں کے درمیان پاکستان میں ورچوئل دفاتر کے قیام پر اتفاق ہو گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ورچوئل دفاتر میں سوشل میڈیا کمپنیوں کا نمائندہ 24 گھنٹے دستیاب ہو گا اور کمپنیاں حکومت پاکستان کی شکایت پر فوری پراسس کریں گی۔وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے نظرثانی شدہ سوشل میڈیا رولز کو حتمی شکل دیدی ہے۔ سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں دفاتر کھولنے کے بجائے ورچوئل دفاتر بنائیں گی۔

پاکستانی حکومت کی سوشل میڈیا رولز کمیٹی نے متنازعہ مواد کو تین حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔ ریڈ لسٹ میں شامل مواد فوری ہٹانا ہوگا۔ یلو لسٹ میں شامل مواد شکایت کے بہتر گھنٹوں میں ہٹانا لازم ہوگا۔ معمول کی شکایات کے مواد کو گرین لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلیے الگ اتھارٹی نہیں بنائی جائے گی بلکہ پی ٹی اے ہی سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرے گی۔ سوشل میڈیا کمیٹی نے رولز میں تجویز سزائوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

News ID 1917394

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha