مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آج علی الصبح مقبوضہ بیت المقدس میں چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دینے والے صہیونی سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے بعد موقع پر موجود صہیونی فورسز نے فلسطینی حملہ آور پر جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور شہید ہوگیا۔
فلسطینی ذرائع نے حملہ آور کا نام اسحاق العجلونی بتایا اور شہادت کی تصدیق کی ہے۔ شہید کا جسد خاکی صہیونی پولیس اپنے ساتھ لے گئی ہے اور اب تک لواحقین کی تحویل میں دینے سے انکار کررہی ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے فلسطینی حملہ آور اور اس سے برامد ہونے والے ہتھیار کی تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے جوان نے خود کو ہتھیار سمیت بیت المقدس تک پہنچایا تھا۔
آپ کا تبصرہ