16 جون، 2023، 1:23 PM

نااہلی کی مدت زیادہ سے زیادہ 5 سال کرنے کا بل ایوان بالا میں پیش

نااہلی کی مدت زیادہ سے زیادہ 5 سال کرنے کا بل ایوان بالا میں پیش

سینیٹ میں آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہلی سے متعلق اہم ترمیم پیش کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سینیٹ میں آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہلی سے متعلق اہم ترمیم پیش کردی گئی۔

آزاد گروپ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر دلاور خان، سنیٹر کہدہ بابر، دنیش کمار ، پرنس احمد زئی نے ترمیمی بل پیش کیا۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق آرٹیکل62ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت 5سال سے زائد نہیں ہوگی۔

سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ جہانگیر ترین اور ملک کے تین دفعہ وزیراعظم نواز شریف اس قانون کا شکار ہوئے، یہ بل آج ہی پاس کریں، کل چیئرمین پی ٹی آئی بھی اس نااہلی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

News ID 1917230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Amir Ali US 22:03 - 2023/06/16
      0 0
      nawaz sharif ko dobara lany ka bahana