13 جون، 2023، 7:06 PM

معروف ایرانی تجزیہ نگار کی مہر نیوز سے گفتگو؛

یورپ نے ایران کے ایٹمی حق کو تسلیم کرلیا، سیاسی مبصر

یورپ نے ایران کے ایٹمی حق کو تسلیم کرلیا، سیاسی مبصر

امیر رضا واعظ آشتیانی نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ چند روز پہلے رہبر معظم کے بیان سے ثابت ہوا کہ جوہری پروگرام سے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی ہے کیونکہ یہ انتہائی نامعقول بات ہے کہ عالمی طاقتیں جوہری توانائی سے استفادہ کریں اور کمزور ممالک کو اس حق سے محروم رکھیں۔

مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی سیاسی امور کے تجزیہ کار امیر رضا واعظ آشتیانی نے کہا کہ چند روز پہلے رہبر معظم کے بیان سے ثابت ہوا کہ جوہری پروگرام سے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی ہے کیونکہ یہ انتہائی نامعقول بات ہے کہ عالمی طاقتیں جوہری توانائی سے استفادہ کریں اور کمزور ممالک کو اس حق سے محروم رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری ادارے کے قوانین کو مغربی ممالک نے بنایا ہے۔ اس کے قوانین کے مطابق دنیا کا کوئی بھی ملک جوہری توانائی سے بہرہ مند ہوسکتا ہے لیکن یورپی ممالک اپنے قوانین کی خود خلاف ورزی کررہے ہیں اور دنیا کے چھوٹے ممالک کو اس حق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔

واعظ آشتیانی نے مزید کہا کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام ادارے کے قوانین کے تحت چل رہا ہے۔ ہم نے اپنے مذہبی عقائد کی بنیاد پر کئی مرتبہ اعلان کیا ہے کہ جوہری ہتھیار نہیں بنائیں گے۔

جوہری ہتھیار دنیا کی تباہی کا باعث ہیں۔ایران دنیا کی تباہی نہیں چاہتا ہے۔ امریکہ مختلف بہانوں سے ہمیں جوہری توانائی سے محروم کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے بارے میں کہا کہ امریکہ نے یہ اقدام کرکے بڑی غلطی کی ہے۔ اگرچہ جوہری معاہدے کے ذریعے ہمیں محدود کیا گیا لیکن اس کے باوجود ہم نے جوہری پروگرام میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مزید کوشش جاری رہے گی۔

رضا آشتیانی نے کہا کہ یورپ نے ایران کے جوہری حق کو تسلیم کرلیا ہے پس اگر کوئی معاہدہ ہوجائے تو یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنے پروگرام کو مکمل رول بیک کریں یا اپنے حقوق سے عقب نشینی کریں بلکہ معاہدے میں ایران کے حقوق کی مکمل حفاظت کو یقینی بنائی جائے گی کیونکہ ایران کبھی بھی اپنے حقوق پر سمجھوتا نہیں کرے گا۔

News ID 1917160

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha