8 جون، 2023، 2:06 PM

سرینگر میں "عبایہ" پہن کر سکول میں داخلے پر پابندی، طالبات کا شدید احتجاج

سرینگر میں "عبایہ" پہن کر سکول میں داخلے پر پابندی، طالبات کا شدید احتجاج

سری نگر کے رینہ واری علاقے میں وشوبھارتی ہائیر سیکنڈری سکول کی طالبات نے آج سکول انتظامیہ کے خلاف "عبایہ پہن" کر سکول کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کے خلاف احتجاج کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر عظمیٰ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری نگر کے رینہ واری علاقے میں وشوبھارتی ہائیر سیکنڈری سکول کی طالبات نے جمعرات کو سکول انتظامیہ کے خلاف مبینہ طور پر عبایہ پہن کر سکول کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کے خلاف احتجاج کیا۔ تاہم سکول کے پرنسپل نے واضح کیا کہ وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ طلباء ڈریس کوڈکی پیروی کریں۔

تفصیلات کے مطابق، احتجاج کرنے والی طالبات میں سے ایک نے بتایا کہ انہیں سکول کے پرنسپل کے حکم کے بعد عبایہ پہن کر سکول کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پرنسپل نے طالبات سے کہا ہے کہ وہ عبایہ پہن کر سکول احاطے میں داخل نہ ہوں اور اب وہ اپنا بیان بدل رہے ہیں۔

طالبات کا کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ نے طالبات کا ادارہ ہونے کے باوجود سکول میں مخلوط تعلیم شروع کردی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ حکام ہمارے لئے ڈریس کوڈ طے کریں۔

دوسری جانب پرنسپل نے کہا ہے کہ اگرچہ سکول کا اپنا ڈریس کوڈ ہے اور کچھ لڑکیاں عبایہ بھی پہنتی ہیں لیکن انہیں کبھی نہیں روکا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام طالبات کے لئے عبایہ کے ایک مناسب رنگ اور پیڑن کا اعلان کریں گے جو عبایہ پہن کر سکول انا چاہتی ہیں۔ہم ادارے میں رنگ برنگی عبایہ پہننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

News ID 1917057

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha