مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت میں ٹرین حادثے میں سینکڑوں جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں ٹرین حادثے میں سینکڑوں جانوں کے نقصان پر بہت افسوس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سانحہ میں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا میں ان سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے بھی دعا کی۔
آپ کا تبصرہ