30 مئی، 2023، 7:05 PM

سیکا تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی صدر رئیسی سے ملاقات؛

سیکا کو رکن ممالک کے درمیان تعاون اور سیکریٹریٹ کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے، آیت اللہ رئیسی

سیکا کو رکن ممالک کے درمیان تعاون اور سیکریٹریٹ کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے، آیت اللہ رئیسی

ایرانی صدر نے کہا کہ دنیا میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے، مستقبل میں عالمی اداروں کے بجائے علاقائی تنظیمیں زیادہ فعال کردار ادا کریں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ دنیا میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے، مستقبل میں عالمی اداروں کے بجائے علاقائی تنظیمیں زیادہ فعال کردار ادا کریں گی، سیکا کو رکن ممالک کے درمیان تعاون اور سیکریٹریٹ کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے۔

کانفرنس برائے باہمی تعاون و اعتمادسازی ایشیا کے سیکریٹری جنرل غیرت ساری نے تہران میں ٰایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر رئیسی نے تنظیم کے رکن ممالک میں موجود استعداد اور مواقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رکن ممالک کے تعاون اور سیکریٹریٹ کو مزید فعال کرکے تنظیم کے کردار کو بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایران تعلیم، ٹیکنالوجی، معیشت، دہشت گردی اور جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف آپریشن کے تجربات کی روشنی سیکا کے رکن ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ دنیا میں ایک طاقت کا تصور ختم ہورہا ہے۔ اس وقت کئی طاقتیں جنم لے رہی ہیں۔ ایک طاقت کی طرف جھکاو کا نظریہ ختم ہونے کے بعد خطے کی سطح پر فعال تنظیمیں زیادہ کردار ادا کریں گی۔

اس موقع پر تنظیم کے سیکریٹری جنرل غیرت ساری بای نے کہا کہ ایران نے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ تنظیم کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ ایران نے تعلیم، اقتصاد اور ٹیکنالوجی کے میدان میں قابل قدر ترقی کی ہے۔ ہم ایران سے امید کرتے ہیں کہ ان شعبوں میں تنظیم کے ساتھ تعاون کرے۔

انہوں نے رکن ممالک کے فلاح و بہبود کے لئے مشترکہ فنڈ کی تاسیس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے ایران کے کردار کی قدر دانی کی۔

News ID 1916838

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha