مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلابی گارڈز کے ایرو اسپیس ونگ کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ نے خبر دی ہے کہ ایران بہت جلد ہائپر سپر سونک میزائل کی رونمائی کرے گا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ نے آج شام یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خبر دی کہ مستقبل قریب میں ایران ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کی نمائش کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ہائپر سپر سونک میزائل کا تجربہ کر لیا گیا ہے اور جلد ہی اسے نمائش کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔ یہ جدید میزائل دنیا کے تمام میزائل ڈیفنس سسٹم کو پچھاڑ کے رکھ دے گا۔ یہ میزائل دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بناتا ہے اور میزائل کی دنیا میں یہ ایک انقلابی ایجاد ہے۔ اس ہائپر سونک میزائل کی رفتار تقریباً 12 سے 13 ماخ تک ہے اور یہ میزائل خلاء و فضاء میں اپنے جوہر دکھا سکتا ہے۔
ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ سپرسونک میزائل اینٹی میزائل سسٹم کی پہنچ سے باہر ہے اور ایرانی میزائل نظام میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
News ID 1916820
آپ کا تبصرہ