27 مئی، 2023، 12:46 PM

شہید استاد مطہری کے فرزند سے گروہ مطالعاتی آثار شہید مطہری کی ملاقات؛

آج تحقیق سے زیادہ تفکر کی ضرورت ہے، ڈاکٹر محمد مطہری

آج تحقیق سے زیادہ تفکر کی ضرورت ہے، ڈاکٹر محمد مطہری

سلسبیل فاؤنڈیشن کے اراکین نے مرحوم شہید مرتضی مطہری کے فرزند اور شہید مرتضی مطہری ثقافتی و علمی فاونڈیشن کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر محمد مطہری سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید مطہری علمی و ثقافتی فاونڈیشن کے دفتر میں ہونے والی نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ حجت الاسلام سید مسعودی نے اس موقع پر گروہ مطالعاتی شہید مطہری کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر مطالعاتی گروہ کے سیکریٹری جنرل حجۃ الاسلام محمد صادق زاہدی نے گروہ کی فعالیت کے بارے میں گزارش پیش کی۔

آج تحقیق سے زیادہ تفکر کی ضرورت ہے، ڈاکٹر محمد مطہری

نشست کے دوران حجت الاسلام ڈاکٹر محمد مطہری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مطالعاتی گروہ کی فعالیت سے ان کو بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے اس لطف و کرم کی قدردانی کریں۔ اپنے وطن سے دور دینی علوم حاصل کرنے کے لئے ہجرت کرکے آپ لوگ قم آئے ہیں۔ آپ کی یہ زحمت قابل قدر ہے۔ اس گروہ نے اپنی مرضی سے شہید مطہری کے آثار مطالعہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ حقیقت میں اللہ کا فضل و کرم ہے۔ اس کی قدر کیجئے۔

انہوں نے نشست کے شرکاء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ علم کے ساتھ ساتھ تقوی بھی اختیار کریں۔ میں نے جوانی میں یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ دینی علوم بھی حاصل کئے۔ ایک مرتبہ خواب میں اپنے مرحوم استاد کو دیکھا اور میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ میں نے پوچھا کہ اسی تعلیم کو جاری رکھوں؟ تو جواب میں فرمایا کہ جتنا چاہے علم حاصل کرو لیکن ساتھ ساتھ تقوی بھی اختیار کرو۔

آج تحقیق سے زیادہ تفکر کی ضرورت ہے، ڈاکٹر محمد مطہری

حجت الاسلام محمد مطہر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے آج علمی مواد کافی مقدار میں اور انتہائی آسانی سے مل جاتے ہیں۔ آج تحقیق سے زیادہ تفکر کی ضرورت ہے۔ تفکر سے ہی علوم کے باب کھل جاتے ہیں۔ شہید مطہری فرماتے تھے کہ جب راستے میں چلتے ہوئے مجھے سلام کرو تو بلند آواز میں سلام کرو اس وقت میں غور و فکر میں ہوتا ہوں۔

انہوں نے شہید مطہری کی کامیابی کے بارے میں کہا کہ استاد شہید مطہری اخلاص کے پیکر تھے۔ وہ فرماتے تھے کہ مجھے شہرت سے نفرت ہے اسی لئے مجتہد مرجع نہیں بنا۔ اخلاص کے ساتھ ساتھ ان کی یادداشت نے بھی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ جب بھی اہم نکتہ ملتا فورا اس کو لکھ لیتے چنانچہ ایک سبق آموز لطیفہ ملتا تو اس کو بھی یادداشت کرلیتے تھے۔

News ID 1916747

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha