مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علی رضا عنایتی کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سفیر کے طور پر منتخب کردیا گیا ہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ علی رضا عنایتی اس سے پہلے کویت میں ایرانی سفیر، وزارت خارجہ میں خلیج فارس امور کے ڈائریکٹر اور ایرانی وزیر خارجہ کے اسسٹنٹ کے عنوان سے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات 7 برسوں سے خراب تھے تاہم چین کی ثالثی میں دونوں ممالک کے مابین مذاکرات ہوئے اور دستاویزات پر دستخط کئے گئے تھے۔
یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں طے پانے والے معاہدے کی شرائط کے اندر دونوں ممالک نے دو ماہ کے اندر نئے سفیروں کی تعیناتی اور اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ