22 مئی، 2023، 9:01 PM

رہبر انقلابِ اسلامی نے علی اکبر احمدیان کو اعلیٰ قومی سلامتی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کردیا

رہبر انقلابِ اسلامی نے علی اکبر احمدیان کو اعلیٰ قومی سلامتی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کردیا

حضرتِ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ کے آئين کی شق ”176“ کے تحت، ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے جناب علی اکبر احمدیان کو اعلیٰ قومی سلامتی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرتِ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ کے آئين کی شق ”176“ کے تحت، ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے جناب علی اکبر احمدیان کو اعلیٰ قومی سلامتی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کردیا ہے۔

رہبر انقلابِ اسلامی کے حکم نامے کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب علی اکبر احمدیان کو اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری منتخب کئے جانے کے پیش نظر، موصوف کو آئین کی شق 176 کے تحت اعلیٰ قومی سلامتی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کرتا ہوں۔

اعلیٰ قومی سلامتی کونسل میں کئی سالوں سے بطور نمائندہ زمہ داری کے ساتھ گراں قدر خدمات انجام دینے پر جناب ڈاکٹر علی شمخانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 خدا کی بارگاہ میں آپ سب کی توفیق کیلئے دعا گو ہوں۔

سید علی حامنہ ای

22 مئی 2023

News ID 1916646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha