21 مئی، 2023، 10:21 AM

جلوہ گر بغداد میں ہیں خود مگر، موسیِ کاظمؑ کی دنیا قُم میں ہے

جلوہ گر بغداد میں ہیں خود مگر، موسیِ کاظمؑ کی دنیا قُم میں ہے

ولادت حضرت فاطمہ معصومہ علہیا السلام کی مناسبت سے پاکستانی شاعر جناب علی علوی کے اشعار قارئیں کی خدمت میں پیش ہیں۔

کیا بتاؤں تم کو میں کیا قُم میں ہے

سب کریموں کی کریمہؑ قُم میں ہے

جلوہ گر بغداد میں ہیں خود مگر

موسیِ کاظمؑ کی دنیا قُم میں ہے

چودہ معصوموںؑ کو جسکا مان ہے

ایسی معصومہؑ کا روضہ قُم میں ہے

سیدہؑ و طاہرہؑ ، اختِ رضاؑ

کنبہِ کاظمؑ کی زہراؑ قُم میں ہے

جائیں گے جس کے وسیلے خلد ہم

عاصیوں کی وہ شفیعہؑ قُم میں ہے

دیکھنا جس کو ہے کعبہ دیکھنا

تربتِ زہراؑ کا نقشہ قُم میں ہے

ہے یہاں سے علم کا کوثر رواں

کوثرِ حکمت کی ملکہ قُم میں ہے

علی محمد علوی/پاکستان 

News ID 1916615

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha