6 مئی، 2023، 7:33 PM

برطانیہ: نئے بادشاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی، سلطنتی نظام کے خلاف احتجاج، 19 افراد گرفتار+ویڈیو

برطانیہ: نئے بادشاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی، سلطنتی نظام کے خلاف احتجاج، 19 افراد گرفتار+ویڈیو

برطانیہ میں کنگ چارلز کی تاج پوشی سے قبل سلطنتی نظام کے مخالفین کی پکڑ دھکڑ عروج پر پہنچ چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اسکائی نیوز کے مطابق، پولیس نے اس سے قبل برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے دن، مخالفین کو مظاہروں کی اجازت دے رکھی تھی تاہم پریس ایسوسیئیشن کے مطابق، اب تک چھے جمہوریت پسند کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس حکام ان گرفتاریوں کے بارے میں وضاحت دینے سے گریز کر رہے ہیں ۔ 

قابل ذکر ہے کہ ایلیزبیتھ دوم کی موت سے ان کے بیٹے چارلز، بالاخر چوہتر سال کی عمر میں تخت سلطنت تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔  برطانیہ میں کی گئی پولنگ کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ اٹھاون فیصد برطانوی شہری سلطنتی نظام کے مخالف ہیں اور اکیاون فیصد کا خیال ہے کہ تاج و تخت کے اخراجات برطانوی عوام کی جیب سے حاصل کرنے پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔

چارلز کی تاج پوشی، سلطنتی نظام کے خلاف احتجاج، 19 افراد گرفتار+ویڈیو

چارلز کی تاج پوشی، سلطنتی نظام کے خلاف احتجاج، 19 افراد گرفتار+ویڈیو

News ID 1916300

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha