24 جولائی، 2005، 10:41 PM

برطانوي حكومت كے لئے ايك اور رسوائي

برطانوي پوليس كے ہاتھوں بے گناہ شخص كے قتل پر لندن كے پوليس چيف كو معافي مانگنا پڑي

برطانوي پوليس كے ہاتھوں بے گناہ شخص كے قتل پر لندن كے پوليس چيف كو معافي مانگنا پڑي

لندن پوليس نے سٹاك ويل سٹيشن پر جس بےگناہ شخص كو پانچ گولياں مار كر وحشيانہ طور پرہلاك كيا تھا وہ برازيلي شہري ستائيس سالہ يان چارلز دے مينيزيس تھا

مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لندن پوليس چيف نے اسكا‏ئي نيوز ٹي وي سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ سٹاك ويل ميں مارے جانے والا شخص بے گناہ تھا اور اے  كا لندن  بم حملوں سے كوئي تعلق نہيں تھا

تازہ ترين اطلاعات كے مطابق سٹاك ويل سٹيشن پر پوليس كے ہاتھوں مارا جانے والا شخص برازيل كا شہري ستائيس سالہ يان چارلز دے مينيزيس تھا برازيل كي حكومت نے اس واقعے پر افسوس كا اظہار كيا ہے برازيل كے وزير خارجہ برطانيہ كے دورے پر آ رہے ہيں جس ميں وہ اپنے شہري كي ہلاكت كے بارے ميں تفصيلات معلوم كريں گے سكاٹ لينڈ يارڈ نے گولي مارے جانے كو سانحہ قرار ديا ہے

 

News ID 210265

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha